لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید ،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ، حافظ اسعد عبید ، حافظ اجود عبید ، مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے جامعہ علوم شرعبیہ ساہیوال کے مہتمم اور ملک کے معروف عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد نذیر کی وفات پرانکے بیٹے مولانا محمد احمد حافظ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مرحوم علم و عمل ، زہد و تقویٰ کے پیکر ، انتہائی متقی پرہیز گار اور نیک سیرت انسان تھے۔ ان کی تمام زندگی درس و تدریس ، اسلام کی خدمت اور دین کی اشاعت میں گذری۔علماء و اساتذہ مرحوم کے لواحقین وورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔