لاہور(نیوز رپورٹر)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے آئی سی یوز میں وینٹی لیٹرز کے غیر فعال ہونے پر پنجاب کے 6 ٹیچنگ سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات سے اگلے 24 گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر میئو ہسپتال سے آئی سی یو کے 170 میں سے 42 وینٹی لیٹرز، ایم ایس علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ سے آئی سی یو کے 34 میں سے 25 وینٹی لیٹرز، ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سے آئی سی یو کے 71 میں سے 20 وینٹی لیٹرز، ایم ایس جنرل ہسپتال لاہور سے آئی سی یو کے 129 میں سے 47 وینٹی لیٹرز، ایم ایس سروسز ہسپتال لاہور سے آئی سی یو کے 99 میں سے 46 وینٹی لیٹرز اور ایم ایس راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے آئی سی یو کے 42 میں سے 4 وینٹی لیٹرز کے غیر فعال ہونے پر جواب طلب کیا گیا۔ سالانہ پروکیورمنٹ کیلنڈر سال 25-2024 پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب کے 12 سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس، میڈیکل ڈائریکٹرز اور سربراہان پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے سرکاری ہسپتالوں میں خریداری کے عمل کی تکمیل کو یقینی بنانے اور ادویات و طبی آلات کی بلا تعطل فراہمی کیلئے 24 دسمبر 2021 کو سالانہ پروکیورمنٹ کیلنڈر جاری کیا تھا۔
وینٹی لیٹرز غیر فعال ہونے پر 6 ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس سے جواب طلب
Nov 22, 2024