لاہور(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی مشاورتی اجلاس ایمبیسیڈر عبدالباسط اور خورشید احمد (وِنگ کمانڈر) سے ملاقات میں کہا ملک و ملت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ریاستی اداروں کی طاقت اور بالاتر رہنے کی خواہشات نہیں۔ قومی ڈائیلاگ اور آئین و قانون کی بالادستی کو تسلیم کرتے ہوئے تمام سٹیک ہولڈرز کو آئینی حدود کا پابند ہونا ہوگا۔ آئین، آزاد عدلیہ، انتخابات اور ووٹ کے تقدس کو پامال کرکے عدم استحکام ختم نہیں ہوگا۔ قومی سلامتی کیلئے دہشت گردی خوفناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا حکومت کی جانب سے بجلی کی فروخت میں 11فیصد کمی کا خسارہ بھی عوام سے پوراکی تیاری قابل مذمت ہے۔عوام مہنگی بجلی سے تنگ آکر سولر ٹیکنالوجی پر منتقل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک کے اندر نیشنل گریڈ سے بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔
آئین، عدلیہ، ووٹ کے تقدس کو پامال کرکے عدم استحکام ختم نہیں ہوگا:لیاقت بلوچ
Nov 22, 2024