لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئر مین قمر الزماں بابر نے کہا اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ عالمی عدالت کی جانب سے نتین یاہو اور سابق اسرائیلی وزیر دفاع کے وارنٹ جاری ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان پر عمل کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا زبانی مذمت کرتے ہوئے ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا۔لیکن اس کے ظلم میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا۔عالم اسلام مل کر اس کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔کب تک اپنی باری کا انتظار کرتے رہیں گے۔اسرائیلی حملوں میں ہسپتالوں، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری انسانیت کیخلاف جرائم ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو جیل میں ڈالا جائے۔ مسلمان ممالک کے حکمران بے حسی کا رویہ چھوڑ کر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں۔