لاہور (نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے کہا غزہ میں کشت وخون سے انسانیت کاجنازہ اٹھ گیا۔شیرخوارفلسطینی بچوں کی دردناک اوراندوہناک اموات کے دلخراش مناظراس سے قبل انسانوں کی آنکھوں نے نہیں دیکھے ہونگے جو حکمران یاانسان دلخراش اورمستند معلومات کے باوجود غزہ سمیت دوسرے فلسطینی شہروں میں پچھلے ایک برس سے جاری اسرائیلی مجرمانہ سرگرمیوں پرخاموش رہا وہ بھی مجرم ہے۔اسرائیل کے حکمرانوں کی طرف سے آج تک اپنے خلاف کسی چارج شیٹ کی وضاحت یاتردید نہیں کی گئی۔