سلمان رفیق کی زیر صدارت یو سی ایچ ایس کا اجلاس ،ایجنڈا پیش  

Nov 22, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 12 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے 11 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔اس موقع پر 11 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ کی تعمیر بارے آئی ڈیپ کے افسران سے بریفنگ لی۔ سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف ڈپٹی کنٹرولر ایگزیمینیشن، ڈپٹی آڈیٹر اور اسسٹنٹ ٹریڑری کی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 11 ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے بجٹ اور پی ایل اے کی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ پروفیسر محمد سلیم اور پروفیسر شازیہ مقبول کی بطور پروفیسرز ایمرائٹس کی منظوری دی گئی۔ اکیڈمک کونسل کے 13 ویں اور 14 ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ ن یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی بعض پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری کے علاوہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کو گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کی آسامیوں پر بھرتی کیلئے سیلیکشن کمیٹی کی بھی منظوری دی گئی۔ 

مزیدخبریں