مودی کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور دیگر پرتشدد سازشوں کا علم تھا، کینیڈین اخبار

اوٹاوا(این این آئی) کینیڈا کے معروف روزنامے ’’ دی گلوب ایند میل‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو برٹش کولمبیا میں سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور دیگر پرتشدد سازشوں کاباقاعدہ علم تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روزنامے نے کینیڈا کے ایک قومی سلامتی کے افسر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نجر کو قتل کرنے کی سازش بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ترتیب دی تھی جبکہ وزیر اعظم نریندرمودی، وزیر خارجہ ایس جے شنکراور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیاگیا تھا۔افسر کا کہنا ہے کہ تین بڑی شخصیات مودی، جے شنکر اور ڈوول نجر کی ٹارگٹ کلنگ منصوبے سے مکمل طورپر آگاہ اور اس حوالے سے ہونے والی بات چیت میں شامل تھے۔نجر کو گزشتہ برس برٹش کولمبیا میں ایک گوردوارہ کے باہر قتل کیا گیا تھا۔ اخبار نے لکھا کہ کینیڈا کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ سکھ کارکن کے قتل کا منصوبہ امیت شاہ نے تریب دیا تھا، امریکی اور کینیڈین دونوں ملکوں کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شاہ کو اس سازش کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن