حماس رہنمائوں کو ہمارے حوالے کیا جائے، امریکہ کا مطالبہ

واشنگٹن (این این آئی )بائیڈن انتظامیہ نے امریکی شہریوں کے قتل یا انہیں یرغمال بنانے کے جرم میں ملوث حماس رہنمائوں کی حوالگی مانگ لی۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق امریکی دفترِخارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایسے حماس رہنما جہاں کہیں بھی ہوں، امریکہ کے حوالے کیے جائیں۔یاد رہے کہ امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے بقول حماس کے متعدد رہنما قطر منتقل ہوگئے ہیں اور اب وہ ترکیہ منتقل ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس بات کی تصدیق کرنے سے گریز کیا کہ حماس کے رہنما قطر سے ترکیہ منتقل ہوگئے ہیں۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ حماس نے کئی امریکیوں کو قتل کیا اور اب بھی 7 امریکیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔میتھو ملر کا کہنا تھا کہ حماس کے کئی رہنماں پر امریکا نے فردِ جرم عائد کر رکھی ہے اس لیے انہیں امریکا کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ ترک حکومت پر واضح کردیا ہے کہ حماس کے ساتھ معاملات اس طور نہیں چل سکتے جس طور چلائے جارہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن