پرانی مچھلی منڈی: حکم امتناعی کے باوجود دکانیں سیل کرنے پر اے سی ریکارڈ سمیت طلب

Nov 22, 2024

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے اندورن شہر لاہور سے پرانی مچھلی منڈی کی منتقلی کے معاملے میں عدالتی حکم امتناعی کے باوجود دکانیں سیل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور کو ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں