عمان (این این آئی )اردن کی فوج نے کہا ہے کہ اس نے سات ٹن سے زائد امدادی سامان سے لدے آٹھ ہیلی کاپٹر غزہ کے لیے بھیجے ہیں جو ایک سال سے زیادہ عرصے کی جنگ کے بعد انسانی بحران سے دوچار ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا کہ خوراک، ادویات اور بچوں کے لیے سامان لے جانے والے ہیلی کاپٹر اردن سے فلسطینی سرزمین کی طرف روانہ ہو گئے۔