پشاور: ایڈیشنل کمشنر ایف بی آر نے باپ کو  بچوں کے سامنے قتل کر دیا 

پشاور (بیورو رپورٹ) یونیورسٹی ٹائون پشاور میں ایف بی آر کے ایڈیشنل کمشنر نے مین شاہراہ پر بچوں کے سامنے ان کے والد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کی نعش کافی دیر تک سڑک پر پڑی رہی جبکہ بچے اپنے والد کی نعش سے لپٹ لپٹ کر روتے رہے۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہونے کی بجائے موقع پر ہی کھڑا رہا اور ٹریفک کی روانی برقراررکھنے کیلئے گاڑیوں کو آگے جانے کے اشارے کرتا رہا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ ٹائون کی حدود نزد کسٹم ہاؤس ملزم عرفان اللہ خان سکنہ سوات حال شاہین مسلم ٹاؤن نے فائرنگ کرکے عبدالرحمن  کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے اسلحہ بھی برآمد کرلیا، تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایف بی آر میں بطور ایڈیشنل کمشنر آئی آر تعینات تھا۔ واردات کے بعد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن