لاہور؍ فیروز والا (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گلبرگ کے علاقے میں ابوبکر کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کرساڑھے6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ستوکتلہ کے علاقے میں جہانزیب اور اس کی فیملی سے 4لاکھ 51 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، گڑھی شاہوکے علاقے میں ساجد سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی کے علاقے میں منظر سے 50ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں رؤف سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، ہئیر کے علاقے میں امیر سے 25ہزار روپے اور موبائل فون، نصیر آباد کے علاقہ میں مظفر سے12 ہزار روپے اور موبائل فون، ملت پارک کے علاقے میں سرفراز سے ڈھائی ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے گلشن راوی کے علاقے میں عادل کے گھر سے3 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر گھریلو سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن، شادمان اور سمن آباد کے علاقوں میں سے 3 گاڑیاں جبکہ لاری اڈا، مزنگ، سندر، شاہدرہ ٹاؤن، سرور روڈ، لٹن روڈ اور لوئر مال کے علاقوں میں سے 7 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ دریں اثناء تھانہ صدر شیخوپورہ کے قریب مبینہ دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو ہلاک کر دیا، چوبیس سالہ عامر علی 24 سالہ فرنیچر کا کام کرتا تھا کہ وقوعہ کی رات اس کو موبائل پر کال آئی اور کال سنتے ہوئے گھر سے باہر گیا جو واپس گھر نہ پہنچا والدین نے اپنے جواں سالہ بیٹے کی تلاش شروع کی تو معلوم ہوا کہ بل نہر کے قریب کھیتوں میں سے عامر علی کی نعش برآمد ہوئی۔
لاکھوں کی وارداتیں، شیخوپورہ میں ڈاکوؤں نے نوجوان قتل کر دیا
Nov 22, 2024