بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی چھان بین 3416 گھوسٹ نکلے 

Nov 22, 2024

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں سرکاری ملازمین کی چھان بین کا عمل مکمل ہو گیا محکمہ خزانہ حکام کے مطابق صوبے کے دو لاکھ 47 ہزار میں سے 3416 ملازمین گھوسٹ نکلے۔ مختلف محکموں کے ان ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔ صوبائی حکومت نے محکمہ خزانہ کو گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں