کچے میں پولیس آپریشن ، 2مغوی بازیاب، خطرناک ڈاکو ہلاک 

Nov 22, 2024

لاہور (نامہ نگار) رحیم یار خان پولیس نے کچے کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران تقریبا ً    2ماہ سے مغوی دو شہریوں کو بازیاب کروا لیا ہے جبکہ سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو نادرکو کیفر کردار کو پہنچا دیا گیا۔ بازیاب آصف اور بلال کو تقریباً دو ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے صادق آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دونوں مغویان کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر کوش کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے کلاشنکوف، سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو اغواء  برائے تاوان، پولیس پر حملوں، ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب خطرناک اشتہاری  تھا۔ ہلاک ڈاکو بھونگ میں پولیس کانسٹیبل اکبر گوپانگ کی شہادت، شہید سب انسپکٹر رانا رمضان پر دوران ڈیوٹی حملے کا پولیس کو مطلوب مرکزی ملزم تھا۔

مزیدخبریں