کراچی (کامرس رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ 22 لاکھ ڈالرز کا معمولی اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر 15 ارب 96 کروڑ 55 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 15 ارب 96 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب 28 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز پر ریکارڈ کئے گئے۔ اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالرکی کمی سے 4 ارب 70 کروڑ 69 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 4 ارب 67 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا‘ سٹیٹ بنک
Nov 22, 2024