خیبر پی کے حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ،فیصل کنڈی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبر پی کے  فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جب سے گورنر بنا ہوا ہوں میں نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کی صورتحال کوئی اتنی اچھی نہیں میں نے وزیراعظم کو بھی ایک لیٹر لکھا ہے ان سے بھی  ملاقاتیں ہوئیں صدر  سے ملاقات ہوئی  تاہم اس مسئلہ پر صوبائی حکومت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے وہ  اسلام اباد میں چڑھائی یا اپنے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے جلسے جلوس کرتے ہیں  مگر اپنا صوبہ  دہشت گردوں کے حوالے کر دیا ہے لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں صوبائی حکومت ناکام ہو چکی ہے لہذا میں نے فیصلہ کیا ہے ہم دسمبر کے پہلے ہفتہ میں آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد کرینگے جو گورنر ہاؤس میں ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن