آسٹریلیا ‘بیٹر کا زوردار شاٹ امپائر کے منہ پر جا لگا، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

Nov 22, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر )آسٹریلوی امپائر کے منہ پر بیٹر کی زوردار گیند آلگی جس نے امپائر کو نازک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔میچ میں بیٹر نے سٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی امپائر کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال بھی جانا پڑا۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی امپائر ہسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں