شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کی بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے اور ہر سطح پر موثر و مربوط اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے جسے مزید فعال بنانے کیلئے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سرپرستی میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت ریاست کے تمام سٹیک ہولڈرز کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کو وفاقی و صوبائی حکومت تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے جس سے انقلابی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
حکومت معیشت کی بحالی کیلئے سرگرم ہے: عارف سندھیلہ
Nov 22, 2024