وزارت منصوبہ بندی کے زیر اہتمام  قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ کا افتتاح

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے زیر اہتمام قومی پیداواریت، معیار اور جدت سمٹ 2024 کا افتتاح اسلام آباد میں کیا گیا۔ دو روزہ یہ سمٹ ‘‘پیداواریت، معیار، اور جدت کے ذریعے ترقی کے مواقع ’’ کے عنوان سے منعقد ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر مسابقتی بننے کے لیے پیداواریت، معیار، اور جدت کو اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قیام کے بعد محدود وسائل کے باوجود کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔ ‘‘ہم ساتویں ایٹمی طاقت ہیں اور جدید طیارے بھی تیار کر رہے ہیں، لیکن دیگر ممالک کے مقابلے میں کئی شعبوں میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہمیں سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل، اور برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن