اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی (ایرا) کے 15 ویں کونسل کا اجلاس جمعرات کو یہاں منعقد ہوا۔ ایرا کے چیئرمین ، ایرا کونسل کے اراکین اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں ایرا اور این ڈی ایم اے کے سٹریٹجک انضمام کے عمل پر توجہ مرکوز کی گئی۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ انضمام کا عمل آپریشنز کو ہموار، وسائل کی تقسیم کو بہتر اور آفات سے نمٹنے کے مجموعی فریم ورک کو مضبوط بنائے گا۔ ڈیزاسٹر رسپانس فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے میں آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پی کے کی حکومتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔