ماحولیاتی تحفظ اور عوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مریم  اورنگزیب  

لاہور(آئی این پی )سینیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ  ماحولیاتی تحفظ اورعوامی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم سب مل کرہی ایک محفوظ اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں  مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ اجتماعی کاوشوں سے ہی ہرشہری کی زندگی کا تحفظ کرسکتے ہیں، وزیراعلی مریم نواز شریف کی اسموگ زیروٹالرنس پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں کارروایاں تیزکردی گئیں۔ حکومت پنجاب عوام کو ایک صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔سینئرصوبائی وزیرنے بیان میں کہا کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول کے صبح کے اوقات میں تعلیمی اداروں میں چھاپے، کپس کالج سمیت متعدد کو نوٹسزجاری کیے گئے۔ لاہورکے اینٹری پوانٹس پرHTV کا داخلہ سختی سے بند ہے، اسکوارڈز چوبیس گھنٹے الرٹ جبکہ 134 HTV کا داخلہ روکا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسکوارڈزلکھوڈیر، شاہدرہ، ملتان روڈ، ٹھوکرنیازبیگ، گجومتہ، سگیاں اوربادامی باغ کے داخلی راستوں پرناکے لگا کر ہیوی ٹریفک کے داخلے کو روکنے کے لیے بلاناغہ رات بھرمسلسل نگرانی کررہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے  کہا کہ اسموگ رولزکی خلاف ورزی پرڈی جی خان میں 2 ،لودھراں میں 2، جھنگ میں 3 ، وہاڑی میں 3 او ملتان میں 1 نان زگ زیگ بھٹوں کوگرا دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن