کراچی (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی۔ واضح رہے کہ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے مراد علی شاہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
آئینی بنچ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی
Nov 22, 2024