سیاسی قیادت کے صرف وہ احکامات مانیں جو آئینی دائرے میں ہوں: چیف سیکرٹری خیبر پی کے 

Nov 22, 2024

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا (کے پی)  ندیم اسلم چوہدری نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے آئی جی خیبر پختونخوا، صوبائی سیکرٹریز، کمشنرز اور پولیس افسران کو خط لکھا ہے۔  جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور انتظامی افسران سیاسی قیادت کے صرف وہ احکامات مانیں، جو آئینی دائرے میں ہوں۔کسی سیاسی جماعت کے غیر قانونی احکامات پرتعاون کرنے کے نتائج ہوں گے۔ افسران کسی دباؤ  یا لالچ میں سرکاری وسائل، اثاثوں، یا اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں۔ قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان کے لیے وژن ہماری رہنمائی کی روشنی ہے۔ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ غیر سیاسی، غیر جانبدار رہنا، سیاسی منظر نامے سے قطع نظر غیر جانبداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ہمارا حلف آئین اور  ریاست کے لیے ہے ،کسی سیاسی جماعت یا لیڈر کے لیے نہیں۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ سپورٹ نہ کی جائے۔

مزیدخبریں