ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)گڈزفارورڈنگ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران حاجی جمشیداختر اعوان،حاجی رفیق خان،ملک یاسرمحمودگجر،حاجی نعیم خان،ملک جاویدگجر نے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ چیئرمین این ایچ اے سے ہونے والی ملاقات میںجومطالبات پیش کیئے گئے تھے،جن میںشکستہ روڈزکوپختہ کرنا،اورملک بھرمیںیکساںکانٹے چلا نے کامطالبہ بھی شامل تھا،وعدے اوریقین دہا نیو ںکے باوجود این ایچ اے حکام نے ان و عد وںپرکوئی عمل نہیںکیا،حاجی یاسرمحمودگجرنے کہاکہ ہم نے ملک کے وسیع ترمفاداورامن کے جذبہ کے تحت این ایچ اے حکام سے مذاکرات کیئے اور چیئر مین سے ملاقات کرکے ٹرا نسپو ر ٹر و ںکے مسا ئل پیش کیئے،اورقانون کے مطابق اپنا جائز مؤقف پیش کیا لیکن این ایچ اے حکام ابھی تک اپنی ضداورہٹ دھرمی پرقائم ہیں،بیان میں کہا گیاہے کہ آئندہ ہفتہ دس روزتک کئے گئے وعدو ںپرعمل نہ کیاگیا،توہم ایک بارپھرملک گیرہڑتال کرنے کاایجنڈہ پیش کردینگے اوراس مرتبہ ہونے والی ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال مکمل طورپرپہیہ جام ہوگی۔
یقین دہانیوںکے باوجود این ایچ اے حکام نے وعدوں پر عملدرآمد نہیںکیا
Nov 22, 2024