بنوں دہشت گردی حملہ افسوناک، جتنی مذمت کی جائے کم ہے،  امین اسلم 

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ بنوں دہشت گردی حملہ افسوناک، جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بنوں چیک پوسٹ پر دہشت گردی حملہ میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ہم شہدا پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستانی افواج اور عوام نے دی ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، شہداء مسلح افواج کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن