حاجی دلدارکی علاقائی سطح پر انفرادی واجتماعی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گاٍ

Nov 22, 2024

ٹیکسلا(نمائندہ نوا ئے وقت)علاقہ کی معر وف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی دلدار خا ن مرحوم کی علاقائی سطح پر انفرادی واجتماعی خدما ت کوہمیشہ یادرکھاجا ئے گا،حاجی دلدارخان مرحوم نے زندگی بھرعام لو  گوںکے درمیان اتحاد،اتفاق اورتعلق داری کے مضبوط رشتوںکوباوقاربنانے کی خاطرمخلصانہ بنیادو ںپرکرداراداکیا،تحصیل ٹیکسلاواہ کی مضافاتی بستیو ںمیںاپنے اثرورسوخ کی بدولت جدیدسہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اپنامثبت کرداراداکیا،ہرشعبہ زندگی سے متعلق لوگوںکوذاتی عزت دے کرلوگوںکے معا ملا ت میںآسانیاںپیداکرنے کیلئے جوخدمات انجا م دیں،ان کاتذکرہ ہمیشہ جاری رہے گا،ان خیالا ت کااظہارمولاناعاصم سعید،اورقاری تیموراحمدعثمانی نے حاجی ابراردلدارخان اورسابق ناظم سردارسا جد زمان خان کی جانب سے حاجی دلدارخان مرحوم کی برسی کے موقع پرمحفل قرآن خوانی برائے ایصال ثوا ب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یادرہے کہ 2017؁ء ماہ نومبرمیںحاجی دلدارخان جہان فا نی سے رخصت کرگئے تھے،ان کی وفات کے بعد ان کے خاندان کے افرادہرسال ماہ نومبرمیں ایصا ل ثواب کی محفل کااہتمام کرتے ہیں،ایصال ثواب کی منعقدہ محفل میںحاجی عبدالقیوم خان،چیئرمین نوازش علی خان،حاجی عرفان خان،نمبردار صغیرخا ن،محمدنصیرخان،وحیدخان،صداقت خان،شراکت خان،عاطف خان،اویس خان،بزرگ سیاسی وسما جی شخصیت راجہ بشارت کیانی آف عثمان کھٹڑ،حاجی جان محمدالمعروف جہاناںچاچا،حافظ ضابط زمان خان بھی موجودتھے،میزبان حاجی ابراردلدارخان نے ایصال ثواب کی محفل میںشرکت کرنے والے تمام دوست احباب اورخاندان برادری کے افرادکاشکریہ اداکیا،اورکہاکہ ہمارے بزرگ حاجی دلدارخان مرحوم نے زندگی بھرجوخدمات انجام دیں،ہم ان کاتسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں،حاجی دلدارخان مرحوم اورخاندان برادری کے دیگرفوت شدہ تمام افرادکیلئے مولاناعاصم سعیدنے اجتماعی طورپرمغفرت اوربخشش کی دعاکرائی۔

مزیدخبریں