ضلع مری میں  دفعہ 144 نافذ

 مری(بیورو رپورٹ)ضلع مری میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات،ریلیوں اورہرقسم کے احتجاج پر پابندی عائدکردی گئی، ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیرعباسی شیرازی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،ڈی سی مری نے امن وامان،عوام کے جان وما ل کے تحفظ کویقینی بنانے اورموجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر دیگرعلاقوں کی طرح ضلع مری میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائیگی۔  

ای پیپر دی نیشن