کھنڈہ(نامہ نگار) حافظ خان زمان گولڑو ی نے کہا ہے کہ جگر گو شہ غزالی زماں علامہ پیر سید ریاض الحسن شاہ قادری رحم اللہ علیہ ایک عالم باعمل،ہزاروں علما کے استاد اور درویش صفت اور صوفی منش انسان تھے بلا مبالغہ آپ نے پوری زندگی دین اسلام کی تبلیغ اور ترویج و اشاعت اور عشقِ مصطفی کے فروغ میں گزاری آپ نے 25نومبر 2023 کو دنیا سے پردہ فرمایا اس سال 25نومبر2024 کو اپ کا سالانہ پہلا عرس مبارک زیر صدارت علامہ پیر سید مراتب علی شاہ ،علامہ مفتی پیر سید لقمان شاہ ،علامہ پیر سید زوہیب الحسن شاہ منعقد ہو رہا ہے مرکز عشق و محبت جامعہ اسلامیہ غوثیہ چکوال میں منعقد ہو رہا ہے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے انسان کواشرف المخلوقات بنایاہے انسان کوطرح طرح کی نعمتیں عطاکی ہیں جن کاانسان شماربھی نہیں کرسکتاانسانوں اورجنوں کومحض اللہ پاک کی عبادت کے لئے پیداکیاگیاہے تاریخ اسلام پراگرنگاہ دوڑائی جائے تو یہ حقیقت سامنے آجاتی ہے کہ اللہ تعالی نے مخلوق کی ہدایت کے لئے انبیا کرام کومبعوث فرمایاان انبیا کرام نے اپنے اپنے ادوارمیں مخلوق کی ہدایت کافریضہ بخوبی انجام دیتے رہے حضرت محمدمصطفیؐ خاتم النبین ہیں آپؐ کے بعدنبوت کاسلسلہ ختم ہوگیااس لئے آقاؐ کے بعدامت کی ہدایت اوررہبری کے لیے اولیا کرام بھیجے گئے۔