چکوال(مہران ظفر ملک)حکومتِ پنجاب کے فروغ صحت پروگرام کے سلسلہ میں صوبہ بھر کی طرح ضلع چکوال میں بھی ہیلتھ ویک شروع ہو گیا ہے جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر قرا العین ملک نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم کئے گئے ہیلتھ کیمپ میں کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شیخ رفتار حسین اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ ویک کے افتتاح کے بعد ہیلتھ کیمپ میں بنائے گئے کانٹرز کا معائنہ کیا اور وہاں پر بیماریوں کی تشخیص و علاج معالجہ کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہلتھ کیمپ کے کانٹرز پر انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا تاہم ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کیمپ میں آنے والے مرد و خواتین کے بیٹھنے کے لئے نشستوں کے مناسب انتظامات کئے جائیں ڈپٹی کمشنر قرا العین ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیلتھ ویک کو حکومت پنجاب کا قابلِ ستائش اقدام قرار دیا۔