بیول(نامہ نگار)انچارج پولیس چوکی قاضیاں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری، جواریوں کے خلاف کارروائی کے دوران 6 افراد گرفتار جبکہ ایک شخص فرار ، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او محمود الحسن رانا کی خصوصی ہدایت پر انچارج پولیس چوکی قاضیاں سب انسپکٹر زاہد نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ایک کارروائی کے دوران پولیس چوکی قاضیاں نے مخدوم شاہ جہا نیاں نزد موہڑہ آہیر میں جوئے کی محفل الٹ کر چھ جواریوں کو گرفتار کرکے داو پر لگی رقم برآمد کرکے تمام جواریوں کو پابند سلاسل کردیا جبکہ ایک جواری فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا انچارج پولیس چوکی قاضیاں سب انسپکٹر زاہد کا کہنا تھا کہ اپنی تعیناتی کے دوران علاقہ کو امن و امان کا گہوارہ بناں گا اور تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائیاں جاری رہیں گئی۔