سنجوال کینٹ (نامہ نگار)جییو آئی مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اسلامی شعائر کے تحفظ کے لئے کوشاں رہے گی 26 ویں آئینی ترمیم میں پانچ اسلامی شقیں قائد محترم کی کاوشوں اور جے یو آئی کی محنت کا ثمر ہے،عوام ملکی قیادت اہل علم اور پاک کردار کے لوگوں کے ہاتھ میں دے تاکہ کلمہ کی بنیاد پر بننے والی عظیم مملکت میں اسلامی نظام کا نفاذ ہو سکے ، ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع اٹک مفتی محمد عبداللہ نے جنڈ شہر میں جے یو آئی کے اجلاس سے خطاب میں کیا اس اجلاس میں جے یو آئی جنڈ شہر کی تنظیم سازی کی گئی مفتی رحمت اللہ جے یو ائی جنڈشہر کے امیر اور مولانا عمر ایاز جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جمیعت علمائے اسلام جنڈ شہر کا اجلاس مولانا حامد نواز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جمیعت علمائے اسلام ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد عبداللہ، ضلع نائب امیر مفتی سعید الرحمن، جنرل سیکرٹری جمیعت علماء اسلام تحصیل جنڈ مفتی محمد ادریس، مولانا احمد دین، مفتی محمد اعجاز، مفتی حسنین معاویہ ،مولانا زکریا کلیم اللہ ۔سمیت کثیر تعداد میں اراکین اور علماء نے شرکت کی مولانا محمد نواب الحسن شہید کے طرز پر تحصیل بھر میں فعال کرنے کا عزم کیا گیا۔