ضلع چکوال اور تلہ گنگ میں 21 نومبر تا 25 نومبر دفعہ 144 نافذ

Nov 22, 2024

تلہ گنگ (نامہ نگار)موجودہ لا اینڈ آرڈر کی صور تحا ل اور سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کو مد نظر ر کھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ قرا العین ملک نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کوضلع چکو ال اور تلہ گنگ میں 21 نومبر تا 25 نومبر نافذ العمل کر دیا ہے - ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق ضلع چکوال و تلہ گنگ کی حدود میں ہر قسم کے غیرقانونی، ہجوم ،اِجتماعات ،دھرنوں،ریلیوں، مظاہروں، جلسوں اور احتجاج پر مکمل پابندی ہو گی-

مزیدخبریں