جہلم (نیوزڈیسک ) مسلم لیگ ضلع جہلم کے جوائنٹ سیکر ٹری راجہ جواد احمد جالپ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ایڈیشنل کمشنر جہلم سے ملاقات کی اور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے آڈر کی روشنی میں پٹواری حضرات کو اپنے حلقہ میں ریکارڈ سمیت موجود رہنے کا کہا جس پرجلد ایڈیشنل کمشنر جہلم نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔راجہ جواد احمد جالب نے ڈپٹی کمشنر جہلم کی توجہ آلودگی اور سموگ کے اسباب کی طرف دلائی جس میں پنڈ دادن خان تا دریالہ جالب تک مین روڈ پر کچھ فیکٹروں کا کا ویسٹ پھینا جارہا ہے جس وجہ سے شدید الودگی پیدا ہو گئی اور اہل علاقہ شدید کوفت پریشانی میں مبتلا ہیں ۔