راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مرکزی جمعیت اہل حدیث راولپنڈی کے تنظیمی انتخابات میں معروف عالم دین مولانا عتیق الرحمن شاہ پانچ سال کے لیے ضلع راولپنڈی کے امیر منتخب قاری ظہیر احمد ہزاروی ناظم اعلی اور سردار محمد بشیر ناظم مالیات منتخب ہو گئے ہیں۔ تحریک دفاع حرمین شریفین کے سرپرست سینٹر پروفیسر ساجد میر، سینیٹر حافظ عبدالکریم، ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف صدر مولانا علی محمد ابو تراب، ترجمان پروفیسر سجاد قمر نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے۔