بیول(نیوزڈیسک)رورل ہیلتھ سنٹر قاضیاں میں 40 کنال پر محیط سرونٹ کواٹر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن کی از سر نو تعمیر بہت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما راجہ احسان الحق، سابق کونسلر راجہ جلیل احمد، مرزا ذاہد حفیظ، قاضی عتیق، سید عاصم حسین شاہ، راجہ طاہر لطیف وارثی اور راجہ عاصم نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ راجہ احسان الحق نے محکمہ صحت پنجاب کے اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کریں۔