کلرسیداں(نامہ نگار)معروف سوشل رہنما عابدہ جبین نے کہا ہے کہ موجود وفاقی حکومت گیارہ ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود بیت المال کے چیئرمین کا تقرر نہ کرسکی جس سے کئی لوگ موت کے منہ میں چلے گئے اور ان کے علاج کے لیئے جاری امدادی چیکوں پر دستخط نہ ہوسکے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غربا مساکین افراد ملک کے مختلف ہسپتالوں میں دھمکے کھاتے پھر رہے ہیں کوئی ان کا پرسان احوال نہیں ہے حکمران ذرا سی تکلیف پر خود علاج کے لییے بیرون ملک چلے جاتے ہیں جبکہ ہزاروں مریضوں کو ملک کے اندر بھی علاج کی سہولت نہ ہے انہوں نے کہا کہ گیارہ ماہ گزر گئے وفاقی حکومت بیت المال کے چیئرمین کی تقرری نہ کر سکی غریب نادار مریضوں کی سرکاری امداد کے چیک محض اس لیئے جاری نہ ہوسکے کہ بیت المال کا کوئی چیئرمین ہی نہیں ہے اپنے چیک کی باری کا انتظار کرتے کرتے کئی لوگ دم توڑ گئے۔