گوجرخان (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان ہیلتھ ویک کا دورہ،اسسٹنٹ کمشنر نے ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین کیانی کے ہمراہ ہیلتھ ویک کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیاپنجاب بھر میں ہیلتھ ویک کے دوسرے دن بھی مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیںتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں گزشتہ روز ہیلتھ ویک کے دوسرے دن اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کا دورہ کیااس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین کیانی سمیت ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان،ڈاکٹر ادریس،فوکل پرسن ہیلتھ ویک ڈاکٹر صدف شاہین ،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر صداقت آفتاب، ایچ آر سعد ملک،ایڈمن آفسیر ماریہ انعام،نوید نواز سمیت دیگر اسٹاف نے اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور گورائیہ کا استقبال کیا ،اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور گورائیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجر خان میں ہیلتھ ویک کے بہترین انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین کیانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ایم ایس ڈاکٹر سرمد حسین کیانی گوجرخان کے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اے سی گوجرخان کادورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان ہیلتھ ویک
Nov 22, 2024