ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے رہنماو ںاو رکارکنان کی گرفتاریوںکیلئے بھرپورانداز میںزبردست پولیس کے چھاپے،گزشتہ رات پی ٹی آئی ٹیکسلاکے صدرحاجی زاہدرفیق کی رہائش گاہ پرمنعقدہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کے اجلاس پرتھانہ ٹیکسلاپولیس کادھاوا،اطلاعات کے مطابق حاجی زاہدرفیق کے ڈیرے پرپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوںشمالی پنجاب کے صدرملک تیمورمسعو داکبر،امیدوارصوبائی اسمبلی سعدعلی خان، ملک اسدامیر،نے کارکنان سے 24نومبر کے حوا لے سے خطاب کرناتھا،تاہم پولیس نے پی ٹی آئی کے قائدین کی آمدسے قبل ہی حاجی زاہدرفیق کے ڈیرے کامحاصرہ کرکے ڈیرے میںموجود22 افرادکوحراست میںلے لیا،جن میںحاجی زاہدرفیق ،حاجی چن زیب صراف،حاجی محمداعجازصرا ف ،ملک ظہیرنواز،شیخ محمدسعید،شیخ راحیل،جہانگیرخان انصافین،بھی شامل تھے،پولیس نے گرفتارکر لیا،د و سری جانب واہ کنٹونمنٹ بورڈکے علاقوںمیں ٹیکسلا اورواہ پولیس کے عملہ نے سابق صوبائی وزیرملک تیمورمسعوداکبراورایم پی اے واہ کینٹ ملک فہد مسعو دا کبرکے گھروںپرچھاپے مارے،تاہم متذکرہ ر ہنماء اپنے اپنے گھروںمیںموجودنہ تھے، پولیس ا نہیںگرفتارکرنے میںکامیاب نہیںہو سکی ،البتہ نو منتخب کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈحلقہ نمبرچا ر حاجی امجد محمودکشمیری کوگرفتار کرلیا گیاہے،دریں اثناء صوبائی اسمبلی کے امیدوارسعدعلی خان نے اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی کچہری میںگزشتہ رات گر فتار کیئے جانے والے رہنماوںکی رہائی کیلئے اپنی کوششو ںکاآغازکیا،اطلاعات کے مطابق ٹیکسلاپی ٹی آئی کے صدرحاجی زاہدرفیق،ملک چن زیب صراف،تحر یم شاہ کورہاکردیاگیا،ملنے والی اطلاعات کے مطا بق حاجی زاہدرفیق کے ڈیرے سے جن کارکنان کو گرفتارکیاگیاتھا،ان کوپرا نے درج شدہ مقدمات میںگرفتارکرکے انسداددہشت گردی ودیگر عدالتو ںسے ریمانڈلینے کی کاروائی مکمل کی جارہی ہے، سعدعلی خان نے نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہو ئے کہاکہ جبرکی یہ سیاہ کالی رات جلدختم ہونے والی ہے ،پورے پنجاب میںاوربالخصوص ضلع راولپنڈی میںپولیس کی اضافی نفریاںلگاکرپی ٹی آئی کے کا ر کنان کے گھروںپر چھاپے مارے جارہے ہیں ،او ر24نو مبرکی کال کوناکام بنانے کیلئے راستوںکی بند ش سمیت حکومت دیگرآپشن کوبھی استعمال کررہی ہے،لیکن ہم اپنی قیادت کی ہدایات کے مطابق 24 نومبرکے احتجاج کوہرصورت کامیاب بنائیںگے۔