اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ  مینجمنٹ کے قیام کیلئے کوششیں تیز

اسلام آباد(وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گذشتہ روز اسلام آباد کے انفراسٹرکچر، شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کیلئے کئے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبران سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی. چیئرمین سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے قیام اور ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفننگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے قیام کے حوالے سے اسٹڈی کا تفصیلی جائزہ لیا جاچکا ہے اور سروسز کی آؤٹ سورسنگ کے لئے بڈنگ کی دستاویزات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اسی طرح پاکستان سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے کمپنی کے قیام کا عمل تیزی سے جاری ہے.اجلاس میں غیر درخواست شدہ تجاویز کے ابتدائی جائزے پر بھی بات کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن