کشمیر اور اردو لازم و ملزوم ہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر راشد حمید

اسلام آباد ( خصو صی ر پور ٹ )اردو زبان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں اور ریاست کی سطح پر اس کا سرکاری سطح پراستعمال ہم سب کے لیے ایک حوصلہ افزا اور امید افزا ہے۔ان خیالات کا اظہار ادارہ فروغ قومی زبان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر راشد حمید نے گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج  باغ، آزاد کشمیر میں منعقد ہونے والے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ادارہ فروغ قومی زبان نے "آزاد کشمیر میں اردو : ماضی ، حال اور مستقبل " کے عنوان سے  ایک قومی سیمینار منعقد کیا- سیمینار میں مقامی ماہرین اور ادیبوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،صدارت پروفیسر شفیق راجا اور صدرنشین طلوع ادب جموں وکشمیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈاکٹر راشد حمید ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ادارہ فروغ قومی زبان اور پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین ظفر  تھے۔ سیمینار میں مقررین نے مختلف موضوعات پر  مقالے پیش کیے۔

ای پیپر دی نیشن