پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق اورایف این ایف کے زیر اہتمام کانفرنس 

Nov 22, 2024

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق(ایچ آر سی پی)اور فریڈرک نومن فانڈیشن فار فریڈم(ایف این ایف) کے اشتراک سے منعقدہ ایک کانفرنس میں خواتین، ٹرانس جینڈر افراد، مذہبی اقلیتوں اور معذوری کا شکار افراد سمیت پسماندہ طبقات کے سیاسی اختیار اور انتخابی عمل میں شرکت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ایچ آر سی پی کے سیکرٹری جنرل حارث خلیق نے کہا کہ جمہوریت اسی وقت پھل پھول سکتی ہے جب ہر شہری کو سیاسی عمل میں مساوی شرکت کا موقع ملے۔ ایف این ایف کی سربراہ بیرگٹ لام نے کہا کہ شہری ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور ووٹ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔وکیل اور محقق ماورا غزنوی نے کہا کہ سب سے اہم مسئلہ دور دراز علاقوں میں خواتین اور معذوری کا شکار افراد کی پولنگ اسٹیشنز تک رسائی ہے۔ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کی کارکن نایاب علی نے نشاندہی کی کہ ٹرانس جینڈر ووٹروں کی صنفی شناخت اور صنفی اظہار سے جڑے کلنک کے باعث ان کے خلاف امتیازی سلوک اب بھی عام ہے۔ ماہر تعلیم اور سماجی کارکن فرزانہ باری ، رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک ، شاندانہ گلزار ، آسیہ ناصر ، طاہر مہدی ، رومانہ بشیر ، کشور زہرہ ، سحر کامران ،نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحسیب ، الیکشن کمیشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جینڈر)آمنہ سردار ،ایچ آر سی پی کے کونسل ممبر فرحت اللہ بابر، نسرین اظہر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں