چیئرمین سی ڈی اے سے معروف فنکار و مجسمہ ساز جمال شاہ کی ملاقات 

Nov 22, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے گذشتہ روز معروف فنکار و مجسمہ ساز جمال شاہ نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی. ملاقات میں شہر کی خوبصورتی کے لئے جاری مختلف بیوٹفکیشن اقدامات اور آئیڈیاز پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انوائرمنٹ بھی موجود تھیں.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بیوٹفکیشن کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں بتایا جس سے شہر کو خوبصورتی اور اسکی دلکشی میں اضافہ کیا جارہا ہے. انہوں نے کہا کہ ایس سی او سمٹ کے دوران متعارف کرائی جانے والی بیوٹفکیشن کے اقدامات جسمیں شامل جدید ڈیزائن اور ہارٹیکلچر ورک ہیں جو آئندہ بھی جاری رہیں گے.ملاقات میں دونوں جانب سے اسلام آباد کی بیوٹفکیشن کے لئے نئے آئیڈیاز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے جدید اور غیر روایتی حل بھی تلاش کئے جائیں،جمال شاہ نے اپنے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ وہ سی ڈی اے کی ٹیم کے ساتھ مل کر شہر کے طویل المدت بیوٹفکیشن منصوبوں میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے.ملاقات میں قومی ہیروز جیسے قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان تحریک کے اہم شخصیات کے مجسموں کو اسلام آباد مونومنٹ میں بنانے کے حوالے سے بھی بات کی گئی. علاوہ ازیں ملاقات میں اسلام آباد کے پارکوں، اہم شاہراہوں اور دیگر علاقوں کی بیوٹفکیشن اور اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کو ایک خوبصورت اور ماڈل شہر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں