اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے طارق صادق کوفاؤنڈر گروپ کا متفقہ چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے،انہوںنے کہا کہ طارق صادق کو کاروباری شعبے میں ان کی بے لوث خدمات کے لیے بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے اور یہ کہ طارق صادق کا وسیع تجربہ اور بصیرت فاؤنڈر گروپ کے مقاصد کو آگے بڑھانے اور کاروباری برادری کو اہم فوائد پہنچانے کا باعث بنے گا۔ متفقہ حمایت کے ساتھ، طارق صادق اگلے ہفتے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔