اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تھانہ سنبل کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیاگیا ایس پی صدر زون خان زیب کی زیر نگرانی سی ٹی ڈی، ایف سی، خواتین پولیس افسران سمیت مقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن کے دوران 113مشکوک افراد ،53گھر وں، دکانوں ،سرائے اور ہوٹلزسمیت 51گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چیک کیا گیا،جبکہ 28مشکوک افراد کو تھانہ منتقل کیا گیا۔