جدید اور دیر پا طریقے استعمال کر کے ہم زرعی پیداوار بڑھا سکتے،رانا تنویر حسین

Nov 22, 2024

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فاطمہ فرٹیلائزر نے یو این ڈی پی کے اشتراک سے ایس ڈی جی امپیکٹ فریم ورک پر عمل پیراہونے والی پہلی پاکستانی کمپنی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، دونوں اداروں نے  SDGs Impact through Businesses:Sustainability Framework for Fatima Fertilizer کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی شائع کی، اجرا ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں سرکاری افسران، نجی شعبے اور ماحولیات کے ماہرین نے زراعت،ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ترقی کے حوالے سے فاطمہ فرٹیلائزر کے اہم کردار کو سراہا۔ فاطمہ گروپ کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدوزئی نے کہا کہ، 'یہ ایس ڈی جی فریم ورک دیرپا ترقی حاصل کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتا ہے۔ اس موقع پر یو این ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ نمائندے ڈاکٹر سیموئل ریزک نے فاطمہ فرٹیلائزر کو اپنے کاروباری آپریشنز اور حکمت عملی میں ایس ڈی جیزکو ترجیح دینے پر سراہا۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے چیف آپریٹنگ آفیسراسد مرادنے کہا کہ فاطمہ فرٹیلائزر کی حیثیت سے ہم اس بات پر گہرا یقین رکھتے ہیں کہ مستقبل میں ذمہ دار کاروباری رویے دیر پا ترقی کے حصول سے ہی ظاہر ہونگے، مہمان خصوصی، وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا یہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر کی طرح، یو این کے ایس ڈی جیز پر عمل کر کے دوسری کمپنیاں بھی تبدیلی لا سکتی ہیں، جدید اور دیر پا طریقے استعمال کر کے نہ صرف ہم زرعی پیداوار بڑھا سکتے ہیں بلکہ فوڈ سکیورٹی کی صورتحال کو بہتربنا کر پاکستان کے سرسبز مستقبل کے لیے کوششیں کر سکتے ہیں -

مزیدخبریں