راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ڈینگی کے مریضوں میں کمی آنے کے باوجود ڈینگی ایکٹیویٹی بغیر کسی وقفے کے جاری رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں،کیونکہ آنے والے سال میں ڈینگی کو مکمل قابو پایا جاسکے،ہائی رسک یونین کونسلوں کا نیا مائیکرو پلان مرتب کرنے کے علاوہ آر ڈبلیو ایم سی حکام کو یونین کونسل چک جلال دین کو مکمل کلین سویپ اور ڈرینج کو مکمل صاف کرکے چونے کا چھڑکا ئوکیا جائے گااورڈینگی سے متاثرہ یونین کونسلوں کو مکمل طور کلین سویپ کرنے کی ہدایات جاری ہو ئیں، یہ ہدایات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق نے ڈینگی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں دیں، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز روزانہ کی بنیاد پر کیس رسپانس کی رپورٹ پیش کریں گے، ڈینگی کے کسی معاملے پر کسی سے رعایت نہیں برداشت کی جائے گی، محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 42 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔