راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی متحرک اور سر گرم رہنما طاہرہ عباسی ایڈوکیٹ کو نائب صدر مسلم لیگ ن وویمن ونگ راولپنڈی ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔طاہرہ عباسی نے اپنی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ان پر جو اعتماد کیا اور جو ذمہ داریاں انہیں تفویض کی ہیں وہ انہیں احسن طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کریں گی،وہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گی۔