راولپنڈی(جنرل رپورٹر)محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمنار میں پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد نواز، اے سی ایچ آر عبداللہ غازی،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی پروفیسر امجد اقبال خٹک، ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی،ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن سمیت دیگر افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن نے کہا کہ شادی سے قبل مشاورت منصوبہ ڈھائی سال پہلے شروع کیا گیا۔ بہتر خاندانی کفالت کے لیے یہ بہترین منصوبہ ہے۔بچوں کی صحت کا ماں کی صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔صحت مند بچے ہی معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں گے، پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد نواز نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن خوشحال زندگی کا ضامن ہے۔ شادی سے قبل مشاورت خوشحال خاندانی زندگی کیلئے ضروری ہے۔