راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے خطاطی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں ایران کے مشہور خطاط سعید رضا کامرانی،خواجہ محمد حسین،شبیر احمد ضیا،محمد عظیم اقبال نے نوجوان خطاط کو تربیت فراہم کی۔ورکشاپ میں آرٹس کونسل، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی،فاطمہ جناح یونیورسٹی،نیشنل کالج آف آرٹس،راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے 60 سے زائد طلبا وطالبات شریک ہوئے۔ورکشاپ کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی ڈاکٹر مہدی طاہری تھے۔ ڈاکٹر مہدی طاہری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایرا ن دو برادر اسلامی ممالک ہیں۔دونوں ممالک کی ثقافت میں ایک دوسرے سے ہم آہنگ ہیں۔خطاطی ورکشاپ دونو ں ممالک کیلوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے گئی۔مستقبل قریب میں پنجاب آرٹس کونسل کے ساتھ مزید ثقافتی سرگرمیوں کا انقعاد کیا جائے گا۔ناہید منظور کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل فن خطاطی کی ترقی کے لیے دن رات کوشا ں ہے۔