گرین ٹریکٹرز کی ڈلیوری 31مارچ2025تک یقینی بنائی جائے گی، افتخار علی سہو

Nov 22, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تحت منعقدہ قرعہ اندازی میں کامیاب 9500 کاشتکاروں کوٹریکٹرز کی ڈلیوری کی ڈیڈ لائن 31 مارچ 2025 تک مقرر کر دی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے تک کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے  منعقدہ گرین ٹریکٹر پروگرام کی ٹائم لائنز کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گرین ٹریکٹرز کی الاٹمنٹ لیٹرز کی وصولی کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور اب ٹریکٹرز کی ڈلیوری کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ٹریکٹرز ''پہلے آئیے، پہلے پائیے'' کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے۔کاشتکاروں کے لیے یہ بھی سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ گرین ٹریکٹرز کے لیے اپنی رقم بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ میں جمع کرا سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں